ابنا: ايک غير ملکي خبر رساں ايجنسي سے بات کرتے ہوئے سراج الدين حقاني نے کہا کہ ماضي ميں بھي امريکا اور افغان صدر حامد کرزئي کي حکومت کي جانب سے پيش کي گئي امن مذاکرات کي تجويزکو مسترد کر چکے ہيں کيونکہ يہ اس گروپ کو تقسيم کرنا چاہتے تھے.
واضح رہے کہ امريکا نے سراج الدين حقاني کے ليے پچاس لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کيا ہے.
امريکا اس سے پہلے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے اس پر دباؤ ڈالتا رہا ہے کہ وہ شمالي وزيرستان ميں حقاني گروپ کے ٹھکانوں کا پتہ لگائے.
/169